انتشار اور فتنے کی سیاست بے نقاب ہوچکی:شازیہ فرید
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) شعبہ ءخواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے والے شخص کےخلاف قانون کا حرکت میں آنا خوش آئندہے ۔وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ مبار کباد کے مستحق ہیں جنہوں نے شہباز گل جیسے فتنے کے بارے میں بروقت ایکشن لیا ۔عمران خان اور انکی پارٹی کی انتشار اور فتنے کی سیاست بے نقاب ہو گئی، ارشد شریف اور دیگر انتشار پھیلانے والے والے یاد رکھیں قانون کے ہاتھ بہت لمبے ہوتے ہیں جلد ہی انکا پورا نیٹ ورک سلاخوں کے پیچھے ہو گا ۔پی ٹی آئی اپنے انتشار کے ایجنڈے سمیت بہت جلد زمین بوس ہونے والی ہے عمران خان بیرونی فنڈنگ سے پاکستان میں فساد پھیلا رہے ہیں انکاقومی اداروں کے خلاف،نفرت، زہر افشانی اور منفی پراپیگنڈے کا ایجنڈہ بری طرح بے نقاب ہو گیا ہے ۔