مرکنٹائل ایکس چینج میں 12.2ارب روپے کے سودے
کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈمیںگزشتہ روز میٹلز, انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے12.231ارب روپے مالیت کے سود ے ہوئے جن کی مجموعی تعداد9874رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.414ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت2.708 ارب روپے،ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوںکی مالیت 1.823 ارب روپے،کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.654 ارب روپے،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.601ارب روپے،چاندی کے سودوںکی مالیت 368.958 ملین روپے،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 189.681 ملین روپے،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت176.001 ملین روپے،کاپر کے سودوں کی مالیت 135.191 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 102.843 ملین روپے،برینٹ کے سودوںکی مالیت 43.766 ملین روپے اورجاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 12.509 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی ایک لاٹ کا سوداہوا جس کی مالیت 1.099 ملین روپے رہی۔