28اگست کا سورج ہماری کامیابی کیساتھ طلو ع ہو گا: راجہ عباس
لاہور(کامرس رپورٹر) این ایف سی ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لاہور کے مورخہ 28اگست 2022ء کو الیکشن کے سلسلہ میں فرینڈز اینڈWelwisher گروپ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں ممبران اور اہلیان سوسائٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر امیدوار برائے صدر راجہ عباس اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری نعمان بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ادوار میں ہمیں بہت سے مقدمات اور قانونی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم ثابت قدم رہے اور ان کا مقابلہ کیا۔ سوسائٹی میں بہت سے ترقیاتی کام کروائے، اہلیان سوسائٹی کو بہترین سہولیات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ انشائ اللہ دوبارہ جیت کر سوسائٹی کو بہترین سوسائٹی بنائیں گے، فیز iاور فیز ٹو میں جتنے بھی ترقیاتی کام رہ گئے ہیں وہ پورے کئے جائیں گے، بجلی و پانی کا نظام فعال بنایا جائے گا،خراب ٹرانسفارمرز کی تنصیب کا کام مکمل کیا جائے گا، سٹریٹ لائٹس کو فوری بحال کیا جائے گا، سڑکیں کی تعمیر و مرمت کروائی جائے گی،سکیورٹی کے نظام میں بہتری لائیں گے، انٹرنیٹ اپ گریڈیشن کی جائیگی، انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی فراہمی کیلئے واٹر ٹینکس میں موٹریں لگا کر پانی کی فراہمی کا فوری بندوبست کیا جائیگا، باغبانی کے شعبے پر توجہ دی جائیگی،خوبصورت پارک بنائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیز IIمیں جو ترقیاتی کام رہ گئے ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائے گا، سڑکوں کی کارپیٹنگ کی جائیگی، بجلی کا کام جنگی بنیادوں پر مکمل کرایا جائے گا،جو پلاٹس ایل ڈی اے کے پاس موٹرگیج ہوئے ہیں ان کو ریلیز کرانے کی کوشش کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ 28اگست کا سورج ہماری کامیابی لیکر طلوع ہو گا۔