وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت انفارمیشن وار فیئر کا سامنا ہے، افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش میں افغانستان کے بعض سینئر اہلکار بھی شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت انفارمیشن وار فیئر کا سامنا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم نے ایک ایک چیز کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کے خلاف افغانستان اور بھارت کے اکاونٹس استعمال ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کے خلاف ہیش ٹیگ بھی بڑھایا جا رہا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024