پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئے برطانوی وزیراعظم سے مسئلہ اٹھایا: ہائی کمشنر
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم خان نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ یہ تاثر درست نہیں کہ برطانیہ کو بروقت کرونا کیسز سے متعلق ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا۔