جشن آزادی کی خوشیاں دو بالا ، قومی ایئر لائن کا مسافروں کیلئے بڑا اعلان

قومی ایئر لائن نے جشن آزادی پر گلگت اوراسکردوکے لیے خصوصی پروازیں چلانے اور اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے مابین پروازوں پر 14 فیصد رعایتی پیکج کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن نے جشن آزادی کی خوشیاں دو بالا کرنے کے لئے خصوصی پروازیں اور رعائیتی پیکج کا اعلان کردیا اور کہا 14 اگست سے سکھر، ملتان اور گوادر کے لئے ملک کے مختلف حصوں سے پروازوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن نے اندرون ملک سیاحت کو فروغ دینے کیلئے یوم آزادی کی چھٹیوں میں گلگت اور اسکردو کے لئے بھی رعائتی کرایوں کے ساتھ خصوصی اضافی پروازیں چلا رہی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ویژن سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اور قومی ایئرلائن نے بھی اپنے آپریشن میں اضافہ کیا ہے اور اس کے ساتھ جشن آزادی پیکج کے تحت اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے مابین پروازوں پر 14 فیصد رعائتی کرائے اور تینوں شہروں کے درمیان پروازوں میں 73کلوسامان تک کی بھی رعایت دی ہے۔