یہ احتساب کے بیانیہ کی ناکامی ہے کہ آج مریم نواز انقلابی شاعری سناتی نظر آتی ہیں: فواد چوہدری
اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ احتساب کے بیانیہ کی ناکامی ہے کہ آج مریم نواز انقلابی شاعری سناتی نظر آتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ احتساب کے بیانیہ کی ناکامی ہے کہ آج مریم نواز انقلابی شاعری سناتی نظر آتی ہیں۔ ہمارا نظام انصاف ایسا آلودہ ہے کہ شیشے سے شفاف جرائم بھی آلودگی کی نظر ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں۔ فواد چودھری نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا کسی اورملک میں یہ ہوسکتا ہے کہ کوئی اتنا پیسہ لوٹ کے چلے جائے اور فرق ہی نا پڑے؟