سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے ماتحت طبقات الارض کے سکالرز نے کہا ہے کہ شمالی سعودی عرب کے پہاڑ 37 ملین برس پرانے ہیں۔ سمندری علوم کی فیکلٹی اور سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کے ماہرین نے شمالی سعودی عرب کے پہاڑوں کی عمر کا اندازہ لگانے کے لیے جیولوجیکل سروے کیے ہیں۔ انہوں نے رواں سال اگست کے دوران سروے کے نتائج ایک عالمی میگزین میں شائع کیے ہیں۔ سکالرز نے تین سے تیس مائیکرو میٹر حجم کے حجری خلیوں کا جائزہ لے کر پہاڑوں کی عمر کا اندازہ لگایا ہے۔
یہ اپنی نوعیت کا پہلا جائزہ تھا۔ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے ماتحت سمندری علوم کی فیکلٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد الجحدلی نے بتایا کہ فلوریڈا سٹیٹ یونیورسٹی میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے تھیسس کی تیاری کے دوران بین الاقوامی مہم جو مشنوں کی رفاقت میں ریسرچ میں حصہ لیا- الحجدلی اس حوالے سے پہلے سعودی سکالر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی سعودی عرب کے پہاڑ 37 ملین برس پرانے تشکیلی عناصر کا مجموعہ ہیں۔