ادویات کی قیمتوں میں 400فیصد اضافہ ظلم ، مسترد کرتے ہیں: محمد حسین محنتی
کراچی ( نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ حکومت ظلم و نا انصافی اور مہنگائی کے مارے عوام کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کو روکے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا 40 سالہ ریکارڈ توڑ دیا گیا ہے۔ 2018 میں دوبار اور 2019 میں تین بار ریٹ بڑھا کر لوگوں سے علاج معالجہ کی سہولت بھی چھین لی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ویسے ہی غریب عوام کیلئے دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔ مہنگائی و بیروزگاری اور لاک ڈاؤن نے پہلے ہی