پھسلن میں کھمبے کا سہارا لینے والا نوجوان خواجہ سرا کرنٹ لگنے سے جاں بحق
لاہور (نامہ نگار)فیکٹری ایریا کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے خواجہ سرا جاں بحق ہو گیا 30 سالہ خواجہ سرا مایا سیون اپ پل گلبرگ سے گزر رہا تھا کہ اس دوران اس نے پھسلنے سے بچنے کیلئے اس نے کھمبے کا سہارا لیا جہاں سے اسے شدید کرنٹ لگا جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ورثاکی جانب سے قانونی کاروائی سے انکار پر تدفین کیلئے ان کے حوالے کر دی ۔