سی ٹی او کا دوران بارش مختلف علاقوں کا دورہ،ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا
لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، سی ٹی اولاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر وارڈنز ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت میں پیش پیش رہے سی ٹی او نے مختلف ٹریفک سیکٹرز کادورہ کرکے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا ان کا کہنا تھا کہ بارش کے دوران شہر بھر میں ٹریفک کے بہترین انتظامات کئے گئے اور وارڈنز یونیفارم کی پروہ کئے بغیر شہریوں کی مدد کرتے نظر آئے مون سون کے پیش نظر نشیبی علاقوں میں ٹریفک کی روانی اضافی نفری لگائی گئی ہے۔