کوئیک امپیکٹ سیفٹی ٹریننگ مکمل کرنے والوں کو سرٹیفیکٹ دینے کی تقریب
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے نارووال سرکل آفس کے ٹریننگ سنٹر میں ’کوئیک امپیکٹ سیفٹی ٹریننگ پروگرام‘ مکمل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ دینے کیلئے تقریب کا انعقاد تقریب کے مہمان خصوصی ایس ای نارووال شبیر احمد بٹ تھے جبکہ اس موقع پر ٹریننگ انسٹریکٹرز سمیت گیپکو نارووال سرکل کے افسران و ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ای نارووال نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو محسن رضا خاں کی ہدایت پر فیلڈ افسران و ملازمین کومحکمانہ حفاظتی ضابطہ کے مطابق لائن مین کی فوری اورمکمل حفاظت اور سیفٹی اصولوں سے مکمل آگاہی کیلئے ریجنل ٹرننگ سنٹراورو سرکل ٹریننگ سنٹرز میںکوئیک امپیکٹ سیفٹی ٹریننگ پروگرام کا ا نعقاد کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کوئیک امپیکٹ سیفٹی ٹریننگ پروگرام لائن مین کی فوری اور مکمل حفاظت کے متعلق ٹرینگ کا کورس ہے جوبیک وقت اسسٹنٹ لائن مین، لائن مین ،لائن سپرنٹنڈنٹس اور ایس ڈی اوز کے لئے یکساں مفید ہے۔