نوشہرہ ورکاںمیں جشن آزادی کے حوالے سے تیاریاں شروع
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت ) شہر اور گردونواح میں چودہ اگست کو جشن آزادی کے حوالے سے تیاریاں شروع ہو گئیں ہیں اس سلسلے میں سڑکوں اور بازاروں میں سبز ہلالی پرچموں کے سٹال سج گئے ان سٹالوں پر پاکستانی پرچم والی ٹی شرٹس مختلف اقسام کی بیجز اور رنگ برنگیاں جھنڈیاں موجود ہیں سٹالوں پر بچے خواتین اور نوجوان کشمیری اور پاکستانی پرچم خریدتے دکھائی دے رہے ہیں اس موقع پر نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہم 14 اگست کو پاکستان کا یوم آزادی بھرپور جوش و جذبہ سے منائیں گے دوسری جانب سرکاری اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی چودہ اگست کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔