تاجربرادری کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کرینگے:انجمن تاجران ریل بازار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران ریل بازار کے صدر حاجی محمد صدیق، سینئر نائب صدر حاجی عمران رزاق، جنرل سیکرٹری چوہدری ساجد عزیز، خادم ریل بازار نعیم یونس بٹ نے کہا ہے کہ تاجر برادری سے غنڈہ گردی اور بدمعاشی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے خودساختہ و غیر آئینی عہدیداروںکے پاس کسی کی رکنیت معطل کرنے کا کوئی اختیار نہیںتاجر برادری غیر آئینی عہدیداروں کو تسلیم نہیں کرتی ریل بازار کے غیور تاجر اپنے فیصلے خود کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے نئے انتخابات کرواکر بے لوث افراد کو منتخب کروائیں گے تاجر برادری کے نام پر ذاتی مفادات کی سیاست کرنیوالوں کا بوریا بستر گول کرنے کا وقت آن پہنچا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ریل بازار میں تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریل بازار کے تاجروں کی بڑی تعداد نے صدر حاجی صدیق، سینئر نائب صدر حاجی عمران رزاق ، جنرل سیکرٹری چوہدری ساجد عزیز، خادم ریل بازارنعیم یونس بٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔