پاکستان میں پریکٹس،افغان بورڈ نے محمد شہزاد کا سنٹرل کنٹریکٹ معطل کر دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد شہزاد کی پشاور میں پریکٹس پر افغان کرکٹ بورڈ حرکت میں آگیا۔رپورٹ کے مطابق بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد کا سنٹرل کنٹریکٹ غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردیا۔ افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کسی بھی کسی کو دوسرے ملک کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔اے سی بی کا کہنا ہے کہ محمد شہزاد نے بنا اجازت کے پاکستان میں پریکٹس کرکے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔افغان کرکٹ بورڈ نے محمد شہزاد کو جلد بورڈ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔پشاور اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے انکشاف کیا ہے کہ صرف شہزاد ہی نہیں افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی پشاور آکر کھیلتے ہیں۔