سپر اسٹار حنا الطاف کیٹل فیسٹیول پہنچ گئیں‘ آزادی کے رنگ دیکھ کر دنگ
کراچی(کامرس رپورٹر)کیٹل فیسٹول سپرہائی وے میڈیا سیل کے ترجمان یاور رضاچاولہ کا کہناہے ایشیائ میں قربانی کے سب سے بڑے میلہ مویشیاں کی دھوم سن کرپاکستان کی مایہ ناز ایکٹرانسٹاگرام پر34 لاکھ فالواوورز اور YouTube پرایک لاکھ سبکرائبرزرکھنے والی حناالطاف بھی میلہ کی رونقیں دیکھے بغیر نہ رہ سکیں یوں تووہ اس میلہ مویشیاں میں منہ پر ماسک لگاکر پہنچی تھیں لیکن جب وہ میلے کی سیر کونکلیں تو 900ایکڑ رقبے پر پھیلے اس مویشی منڈی سے کیٹل فیسٹول تک کے سفر کواپنی آنکھوں سے دیکھ کر دنگ رہ گئیں انہوں نے گائے بیل بکروں اور صحرائی جہازکہلوانے والے کالے ‘لال ‘بھورے اور سفید رنگ کے اونٹوں کے ساتھ کیں خوب دلچسپ باتیں اور ان خوبصورت لمحات کوملک سے باہربیٹھنے اپنے ہم وطنوں کودکھانے کیلئے کیمرے کی آنکھ میں قیدکرلیا۔حنا الطاف کوپاکستان اسکوائرپریوم آزادی کے خوبصورت رنگ بھی نظرآئے وہ فوڈ اسٹریٹ پربرقی قمقموں سے سجے اسٹالزپرمزیدارچائے کی چسکیاں لیے بغیرنہ رہ سکیں اس دوران انہوں شہرقائد کے باسیوں سیمخاطب کرتیہوئیانہیں اس سے پہلیکہ یہ میلہ ختم ہوجائے کیٹل فیسٹول کی سیرکوآنے کی دعوت بھی دے ڈالی کیونکہ یہ میلہ بڑی عید کے آخری تین روز تک سجا رہے گا۔