کشمیر اہم ہے 14 اگست شایان شان طریقے سے منائیں گے ،وسیم اختر
کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کشمیر ہمارے لئے بہت اہم ہے 14 اگست کو یوم پاکستان کے موقع پر یوم یکجہتی کشمیر شاندار انداز میں منایا جائے گا اور کراچی کے شہری اپنے گھروں، دکانوں، دفاتر اور گاڑیوں پر پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی لگائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا پاکستان کے عوام کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی تحریک میں حمایت جاری رکھیں گے۔