7 ماہ میں3لاکھ 27ہزار97 ہنر مند و غیر ہنر مند پاکستانی ملازمت کیلئے بیرون ملک بھیجوائے گئے
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) مالی سال 2018-19ء کے پہلے 7 ماہ میں پاکستان نے ہنر مند و غیر ہنر مند 3لاکھ 27ہزار97افراد کو بسلسلہ ملازمت بیرون ملک بھیجوایا ہے۔بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں افرادی قوت کی بیرون ملک ملازمتوں میں مجموعی طور پر 51 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بیورو آف امیگریشن کی رپورٹ کے مطابق 2لاکھ 2ہزار 718ہنر مند افراد کو مختلف ممالک میں بھیجا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال ان کی تعداد 1لاکھ 28ہزار 21تھی اس کے مقابلے میں 58فیصد اضافہ ہوا ہے۔1لاکھ 24ہزار 379غیر ہنر مند افراد کو بیرون ملک ملازمتوں کے لیے بھیجا گیا ۔