فیروزوالہ :ڈکیتی کی وارداتیں ڈاکوؤںنے 2بیوپاریوںکولوٹ لیا
فیروزوالہ (نامہ نگار )جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹاون پولیس چوکی کے قریب ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر دو بیوپاریوں کو لوٹ لیا ڈاکوتین لاکھ رقم چھین کر لے گئے ۔ بتایاگیا ہے کہ قلعہ کالر والا کا رہائشی بیوپاری رضوان احمد اپنے ساتھی کے ہمراہ بکر منڈی رانا ٹاون آرہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے انہیں روک کر لوٹ لیا ،ڈاکووں نے ویلکم گیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ایک شخص فرمان علی کو زخمی کر دیا ڈاکو فرار ہوگئے ۔