ایل ڈی اے ملازمین کو9ہزارروپے الاؤنس،پرچم کشائی کی تقریب 14اگست کوہوگی
لاہور( پ ر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے جشن آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت کی ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد عثمان معظم نے بتایا ہے کہ ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں 14 اگست کو پرچم کشائی کی تقریب ہوگی جس میں افسران و ملازمین شرکت کریں گے۔بتایا کہ ملی نغموں کا میوزیکل کنسرٹ 17 اگست کو ایکسپو سینٹر لاہور میں ہوگا۔علاوہ ازیں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی ہدایت پر ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ ونگ کے گریڈایک سے16تک کے ملازمین کوعید الاضحی کے موقع پر نوہزار روپے عید ی دے دی گئی۔ملازمین کو عیدی ماہانہ تنخواہ کے ساتھ ادا کر دی گئی ۔