پلاسٹک کی اشیاء پر پابندی
مکرمی: کینسر کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس بیماری کی بڑی وجہ تو ماحولیاتی تبدیلیاں ہیں اور دوسری وجہ ہمارا کھانے پینے کی اشیاء کے لیے پلاسٹک کے برتنوں، بیگز اور بوتلوں وغیرہ کا استعمال ہے۔ دن بدن پلاسٹک کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جب پلاسٹک کی اشیاء میں گرم چیز ڈالی جاتی ہے تو اس سے پلاسٹک میں موجود زہریلے کیمیکلز اور جراثیم کھانے میں شامل ہو کر مہلک کینسر جیسی بیماریوں کا موجب بنتے ہیں۔ حکومت کو اس اہم موضوع پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ پلاسٹک کی اشیاء پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔(حِرا سیلمان، لاہور)