قومی ٹیسٹ کرکٹر جنید خان بیٹے کے باپ بن گئے۔میڈیا رپورٹ کےمطابق ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر جنید خان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جنید خان کے پہلے بیٹے کی پیدائش پشاور کے نجی اسپتال میں ہوئی۔صوابی سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر نے بچے کی پیدائش کے موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچے کی آمد سے ان کی فیملی مکمل ہوگئی۔جنید خان نے اپنے نومولود بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، اپنی پوسٹ میں انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور دعاں کی اپیل کی۔ جنید خان نے اپنی ٹوئٹ میں بیٹے کا نام بھی بتایا، جو محمد آیان خان رکھا گیا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024