سپریم کورٹ میں این آر او کیس میں وزارت قانون نے جواب جمع کروا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں این آر او کیس میں وزارت قانون نے جواب جمع کروا دیا .وزارت قانون کے مطابقغبن کی رقم ریکور کرنے کا اختیار نہیں۔
رولز آف بزنس کے تحت احتساب کا مینڈیٹ نہیں۔کرپشن،بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر کاروائی نیب کا اختیار ہے۔وزارت قانون کے مطابقنیب این آر قانون کی تخلیق سے خزانے کو پہنچے نقصان کی ریکوری کے فیصلوں میں آزاد ہے۔سوئس حکام کو آصف زرداری کے مقدمات سے دستبرداری کا خط سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم نے لکھا۔سوئس مقدمات سے دستبرداری کا خط 8 مئی 2008 میں لکھا گیا۔ملک قیوم کا خط واپس لینے کے لیے سوئس حکام کو 5 نومبر 2012 کو خط لکھا ۔5 نومبر کا خط سپریم کورٹ کے حکم پر لکھا گیا۔
سوئس حکام نے فروری 2013 میں سوئس مقدمات دوبارہ کھولنے سے معذرت کر لی۔سوئس حکام کیمطابق آصف زرداری کیخلاف مقدمات سوئس عدلیہ کے فیصلہ کے نتیجہ میں باضابطہ طور پر بند ہو چکے ہیں۔