A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

ذی الحج کا چاندآج نظر آنے کا قومی امکان

ذی الحج کا چاندآج نظر آنے کا قومی امکان

Aug 11, 2018 | 12:48

ویب ڈیسک

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری خالد اعجاز مفتی کے مطابق مطلع صاف ہونے کی صورت میں ذی الحج 1439 ہجری کا چاند آج دکھائی دے گا۔ ذی الحج کا چاند ہفتہ 11اگست کوپاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔ اتوار 12 اگست کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام شہروں میں 27 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔ نیاچاند اس وقت دکھائی دیتا ہے جب اس کی عمر غروب آفتاب کے وقت کم ازکم 19 گھنٹے سے زائد ہو جبکہ سورج اور چاند کے غروب ہونے کا درمیانی فرق کم ازکم 40 منٹ ہونا چاہیے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کی شام میٹ کمپلیکس، کراچی میں طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ رواں سال پاکستان اور سعودی عرب میں عید الاضحی بھی ایک ہی دن منائے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں