صحرائے تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ،18گھنٹوں میں 3 بچے انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق صحرائے تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے سبب مزید 3 بچے انتقال کر گئے۔محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق جاں بحق بچوں میں 10 ماہ کی عابدہ اور 2 نومولود شامل ہیں۔ یہ اموات گزشتہ 18 گھنٹوں میں ہوئی ہیں، جس کے بعد رواں ماہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 12 ہوگئی ۔دوسری جانب سال رواں میںاب تک 378 بچوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38