موٹر سائیکل سوار ڈاکو دو شہریوں سے 38 لاکھ 8 ہزار روپے، موٹر سائیکل اور دہ موبائل چھین کر فرار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ رتہ امرال کو سفیان نے بتایا کہ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے میرا موٹر سائیکل ، 8 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ائرپورٹ کو ڈینس نے بتایا کہ میرے گھر کے تالے توڑ کر نقدی اور زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ صادق آباد کو اصغر سکنہ مانسہرہ نے بتایا کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ ڈاکوئوں نے مجھ سے 38 لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لئے تھانہ نیو ٹائون کو شہزاد شوکت نے بتایا کہ میری کرولا XLI کار چوری ہوگئی تھانہ سٹی کو رضوان نے بتایا کہ میری کرولا کار چوری ہوگئی تھانہ بنی کو اورنگزیب نے بتایا کہ میری ہنڈا سوک کار چوری کر لی گئی تھانہ پیرودھائی کو صدیق نے بتایا کہ میری مہران کار چوری ہوگئی تھانہ صادق آباد کو بلال نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چور لے گئے تھانہ نیو ٹائون کو شرجیل نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ کینٹ کو مفتی شفیق نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا ۔