لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کو فنڈز جاری کیے جائیں،خورشید احمد قریشی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن اسلام آبا د کے نمائندہ وفد نے مرکزی صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن و ممبر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ خورشیداحمد قریشی کی قیادت میں سی ای اور لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ فتح اللہ خان سے ملاقات کی۔ وفدنے فتح اللہ خان کو مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا۔ بعد ازاں وفد اور سی ای او کے مابین تبادلہ خیال ہوا جس میں لائیوسٹاک کے سیکٹر کو پروموٹ کر نے کے لیے تجاویز پیش کی گئی۔ مرکزی صدر جمعیت القریش خورشید احمد قریشی نے نئی منتخب حکومت کے آنے والے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ لائیوسٹاک کے سیکٹر کو ترقی دینے کے لیے جدید منصوبے جو کہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ نے تیار کر رکھے ہیں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے لائیوسٹا ک کو فنڈز جاری کیے جائیں تاکہ ان منصوبوں پر کام کر کے ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بڑھایا جاسکے۔ اس موقع پر سی ای او لائیوسٹاک ڈاکٹر فتح اللہ خان نے وفد کو بتایا کہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ اسلام آباد میں جدید سلاٹر ہائوس اور ماڈرن بچریز قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ جس پر تمام ٹینیکل کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ تاہم فنڈز کی فراہمی پراس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔