انسداد دہشت کورٹ سے طاہر القادری سمیت 2افراد کے وارنٹ گرفتاری

Aug 11, 2018

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت)سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر طاہر القادری کی گرفتاری کیلئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 8اگست 2014ء کو عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر طاہر القادری کے پیغام پر اوکاڑہ اور پاکپتن کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بصیر پور دیپالپور پاکپتن روڈ پر ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک روک کر شاہراہوں اور چوکوں میں دھرنے دیئے، پولیس کی گاڑیوں پر پتھرائو کیا دو سر کاری گاڑیوں کو اغوا کر لیا، پولیس افسروں سے نقدی اور اسلحہ چھین لیا اور دھرنے دے کر مظاہرے کئے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ پرائیویٹ گاڑیوں کا داخلہ بند رکھا اور پرائیویٹ گاڑیوں پر پتھرائو کیا اور ڈنڈے برسائے۔ پولیس تھانہ بصیر پور نے ایک سو سے زائد افراد کے خلاف عوامی تحریک کے چیئرمین سمیت مقدمہ درج کرکے 29عہدیداروں اور کارکنوں کو گرفتار کیا تھا جبکہ چیئرمین عوامی تحریک اور دیگر بیس کارکن اشتہاری ہوگئے۔

وارنٹ

مزیدخبریں