لوک ورثہ میں 70ویں یوم آزادی:اندو مٹھا کے شوق ڈانس گروپ کی پرفارمنس
اسلام آباد (کلچرل رپورٹر)لوک ورثہ اسلام آبادنے سترواں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے رنگا رنگ پروگرام تشکیل دیے ہیں ۔ مختلف پروگراموں کی دھنک سجانے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے جمعرات کی شام ثقافتی رقص کے نام کی گئی جس میں برصغیر کی نامور کتھک ڈانسر اندھو مٹھا کے مضمون شوق ڈانس گروپ نے" ہزاروں خواہشیں ایسی "کے عنوان پر خوبصورت رقص پیش کیا۔تقریب کے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے لوک ورثہ کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ سعید نے کہا کہ روایتی اور ثقافتی اقدار کی بقا ہی دراصل قومی بقا کی ضامن ہے۔اس موقع پر اندھو مٹھا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کلاسیکل رقص ہماری میراث ہے۔