میری پیدائش تو پاکستان ہندوستان آزاد ہونے کے بعد ہوئی لیکن میرے تایا جی بتایا کرتے تھے کہ جب دونوں ملک آزاد ہوئے تو ہمارا خاندان پہلے ہی متوقع ہندوستان چلا گیا تھا لیکن میرے تایا جی اپنے ہی آبائی گاﺅں کے مسلمان دوستوں کے پاس رہتے تھے۔ آزادی کے بعد میرے تایا جی نے ایک کام اپنے ذمہ لے لیا وہ پاکستان میں رہ جانے والی لڑکیوں جن کا تعلق ہندو یا سکھ گھرانوں سے تھا۔ ہندوستان چھوڑتے اور ہندوستان میں رہ جانے والی مسلمان عورتوں اور لڑکیوں کو پاکستان لے آتے اور یہ کام وہ لگا تار کئی ماہ کرتے رہے اور سینکڑوں لڑکیوں کو ان کے پیاروں سے ملوایا اور یہ کام میرے تایا جی نے صرف اور صرف خدمت انسانیت کے طور پر نبھایا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024