نئے صوبے: قومی کمشن کی تجویز غیر سنجیدہ ہے‘ ڈکٹیشن کی بجائے آئینی راستہ اپنائینگے: فردوس عاشق
اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ملک میں نئے صوبوں کی تشکیل پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے ”قومی کمشن“ کے قیام کی تجویز کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ بدھ کو امریکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ نئے صوبوں کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی تجویز غیر سنجیدہ ہے دراصل اس ایشو پر بظاہر نواز شریف ابہام کا شکار ہیں کیونکہ وہ اب تک اپنا کوئی واضح موقف پیش نہیں کرسکے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی تجاویز ہر روز بدلتی صورت حال کے ساتھ تبدیل ہو جاتی ہیں۔ نوازشریف اس حوالے سے ایک واضح موقف نہیں رکھتے کبھی وہ اپنی پارٹی کی کمیٹی بناتے ہیں کبھی وہ اس سوچ (نئے صوبوں کے قیام) کے ساتھ اپنے اختلاف کا اظہار کر تے ہیں اور کبھی وہ اس سوچ کی حمایت کرتے ہیں جب وہ ذہنی طور پر اس معاملے پر ایک واضح موقف اختیار کرلیں گے تو حکومت ا±ن کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرسکتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت قومی اہمیت کے ا±مور پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے اس عمل میں عوام کی شمولیت اور خواہشات کا احترام کرتی ہے لیکن اس مقصد کے حصول کے لیے ماورائے آئین اقدامات کرنے یا پھر کسی سے ڈکٹیشن لینے کی بجائے پیپلز پارٹی آئینی و قانونی طریقہ کار اپنائے گی۔
فردوس عاشق
فردوس عاشق