ساؤتھ ایشین چیمپئن بننے والی قومی فٹ بال ٹیم کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔قومی کپتان کا کہنا ہے کہ صدر اور وزیراعظم کرکٹ اور ہاکی کی طرح فٹ بال ٹیم کی بھی حوصلہ افزائی کریں
قومی فٹ بال ٹیم غیر ملکی پرواز کے ذریعے کھٹمنڈو سے کراچی پہنچی جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ نوجوان قومی اسٹارز پر پھولوں کی بارش کی گئی جبکہ فٹ بال لورز نے قومی کپتان کو کاندھوں پر اٹھاکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے
قومی کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت کو شکست دے کر جیت کا مزہ دوبالا ہوگیا فتح قوم کے نام کرتا ہوں
فاتح ٹیم کے کوچ حسن بلوچ اور کپتان منیر احمد نے فتح کیساتھ ساتھ حکومت سے اپیل کی کہ وہ کرکٹ اور ہاکی کی طرح ہماری کامیابی کو بھی سراہے
بائیس کھلاڑیوں اور چار آفیشلز پر مشتمل قومی انڈر 16 فٹ بال ٹیم ایک رات کراچی میں قیام کے بعد لاہور روانہ ہوگی۔