تعلیم سے قومیں ترقی کرتی  ہیں:پروفیسر شبیر حسین

Apr 11, 2025

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تعلیم کے زیور سے آراستہ خواتین معاشرے کو سدھارنے اور اعلی اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ،مائوں کی گود درسگاہ بن جائے تو قوم علم کے بام عروج پر پہنچ سکتی ہے، تعلیم سے قومیں ترقی کرتی  ہیں موجودہ دور میں تعلیم اور خواندگی کی شرح کو بڑھا کر ہی ہم ترقی یافتہ قوموں میں شامل ہوسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار پروفیسر حافظ محمد شبیر حسین ،چوہدری بلال فاروق تارڑ ،  صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی،طارق محمود مغل ،الحاج طاہر محمود منہاس،الحاج محمد یونس،حافظ سلیم کھوکھر، پرنسپل صبا اکرام نے کپس کالج برائے طالبات سیٹلائٹ ٹائون کیمپس کی فیئرول پارٹی سے خصوصی خطاب کے دوران کیا، مقررین نے مزید کہا کہ باصلاحیت اور ذہین طالبات اپنی محنت ،لگن کی بدولت اداروں اور اساتذہ کی پہچان بن جاتی ہیں ۔

مزیدخبریں