لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کے عمران کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس چودھری محمد اقبال نے عدالتی دائرہ اختیار کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر وزیر اعظم شہباز شریف کو نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے قانونی نقطے کی تشریح کیلئے احمد فاروق کو عدالتی معاون بھی مقرر کر دیا۔ عدالت نے سیشن جج کے دائرہ اختیار کے خلاف اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم بھی دے دیا، وکیل بانی نے موقف اپنایا کہ اسی نوعیت کی ایک درخواست جس میں نوٹس ہو چکے ہیں، جو وکیل کو دیا گیا ہے، وہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی دیا جائے۔ اس درخواست میں بھی سیش جج کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔ ہتک عزت قانون کے تحت سماعت کے اختیار صرف ڈسٹرکٹ جج کو ہے۔ استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کیس کی تمام کارروائی کالعدم قرار دے۔
عمران کے خلاف ہرجانہ کیس، عدالتی اختیار کے خلاف درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری
Apr 11, 2025