لاہور(خبرنگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ناموں کا ریکارڈ فراہمی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ یہی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے خارج کر دی ہے، ڈی جی ایف آئی اے کا تقرر چند روز پہلے ہوا، جواب داخل کرانے کے لیے مہلت دی جائے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومت ایک ایشو پر درخواستوں کو دائر کرنے پر میکنزم کیوں نہیں بناتی؟ایک ایشو پر دو مختلف عدالتوں میں درخواستیں کس طرح قابل سماعت ہیں؟اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ قانون میں ترامیم کی ضرورت ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست کسی اور نے دائر کی ہے جسکی تفصیل کا علم نہیں،جس پر عدالت نے کہا کہ پورے ملک میں اظہر صدیق نام کا ایک وکیل ہے۔
پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ناموں کی فراہمی، درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
Apr 11, 2025