لاہور( نیوز رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور سے سندس فاؤنڈیشن کے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ چیئرمین سندس فاؤنڈیشن حاجی سرفراز احمد کی قیادت میں بچوں نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔عمران ارشد، غازی محمد صلاح الدین، ڈاکٹر ندا عمر چٹھ سمیت سینئر افسران موجود تھے۔ آئی جی نے کہا پنجاب پولیس نے تھیلیسیمیا کے بچوں کی سرپرستی اور سپورٹ کا بیڑا اٹھایا ہے۔ انہوں نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے اب تک لاکھوں بوتل خون عطیہ کیا۔
سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ
Apr 11, 2025