لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے مختلف وارڈزکا دورہ کے دوران مریضوں کی عیادت کی۔ انہوں نے گھڑی وارڈ، ای این ٹی و دیگر وارڈزمیں اے سی نہ چلنے پر اظہاربرہمی کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا ایم ایس کسی وزیریا سیکرٹری کے دورے کا انتظار نہ کرے بلکہ خودمعاملات کو بہتر بنائے۔ ہسپتال میں مریضوں کوعلاج معالجہ کی بہترسہولیات فراہم کرنا ایم ایس کی بنیادی دمہ داری ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا میو ہسپتال میں معاملات درست کرکے مجھے شام تک رپورٹ چاہئے۔
مریضوں کوعلاج معالجہ کی بہترسہولیات فراہم کرنا ایم ایس کی ذمہ داری :سلمان رفیق
Apr 11, 2025