صدرِ مملکت نے سندھ ہائیکورٹ میں 6ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی

Apr 11, 2023 | 16:31

ویب ڈیسک

اسلام آباد: صدرِ مملکت نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ منظوری وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے امجد علی بوہیو، محمد عبدالرحمان، خادم حسین سومرو، ارباب علی ہاکڑو، جواد اکبر سروانا اور ثنا اکرم منہاس کو ایک سال کیلئے ایڈیشنل جج سندھ ہائیکورٹ تعینات کردیا۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔ نئے ججز کی تقرری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ بل 2023 کو آئین کی دفعہ 75 کے تحت پارلیمنٹ کو واپس بھجوا دیا۔صدرِ پاکستان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پراسیجر بل 2023 کو واپس بھجوا دیا۔ صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ بادی النطر میں یہ بل پارلیمنٹ کے دائرۂ اختیار سے باہر ہے۔ بل قانونی طور پر مصنوعی اور ناکافی ہے۔ عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 3 روز قبل کہنا تھا کہ میرے خیال میں اس بل کی درستگی کے بارے میں جانچ پڑتال پوری کرنے اور دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس کرنا مناسب اقدام ہے۔ آئین سپریم کورٹ کو  مشاورت، نظرِ ثانی اور ابتدائی اختیارِ سماعت سے نوازتا ہے۔

مزیدخبریں