اپنے ایک بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے، وبا کے مضمرات سے اپنی معیشتوں کو بچانے، بیروزگاری سے نمٹنے میں مصروف ہے جبکہ بھارت کے رویے میں ایسے وقت میں بھی ذرہ برابر تبدیلی دیکھنے میں نہیں آ رہی،بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5اگست سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے.بھارت، مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ڈومیسائل کے قوانین اور قواعد و ضوابط میں تبدیلیاں کر رہا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتاہے،بھارتی حرکات اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔ ان کامزید کہنا تھا کہ ہندوستان کی طرف سے گذشتہ پانچ سال سےلائین آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں میں ہر گزرتے سال اضافہ ہو رہا ہے،بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی جاتی ہے جس کا نشانہ خواتین اور بچے بھی بنتے ہیں جبکہ ہماری سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو بھی نشانہ بنایا حاتا ہے،بھارت ایک طرف سارک ممالک کو اس وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے اکٹھے ہو کر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی بات کرتا ہے،دوسری طرف لائن آف کنٹرول پر ان کی طرف سے جارحانہ خلاف ورزیاں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38