پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد80 ہوگئی ۔ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4974تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےتازہ اعداد وشمارجاری کردیے، جس کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 80ہوگئی ہے ۔پنجاب کرونا کا گڑھ بن گیا ہے جہاں سب سے زیادہ مریض ہر روز سامنے آرہے ہیں ، پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2410 تک جاپہنچی ہے ۔ دوسری طرف سندھ میں بھی مریضوں میں اضافہ جاری ہے اور تصدیق شدہ کیس بڑھ کر 1318ہوگئے ہیں ۔ خیبر پختونخوا میں بھی صورتحال بگڑ رہی ہے جہاں 656افراد میں وائر س کی تصدیق کی گئی ہے ، بلوچستان میں 228 ، گلگت بلتستان میں 215 مریض موجود ہیں ، اسلام آباد میں 113 اورآزاد کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 34تک جاپہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے 50 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں اب تک 762مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک 57 ہزار 836 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024