پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار شہریار منور کے سوشل میڈیا پیغامات سے اندازہ ہورہا ہے کہ وہ خود ساختہ تنہائی سے تنگ آگئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شہریار منور نے ایک تفصیلی کیپشن لکھا جس کے آغاز میں وہ کورونا وائرس سے مخاطب ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ تمہاری ہمیں بالکل ضرورت نہیں ہے، جلدی چلے جاؤ یہاں سے تاکہ ہم اپنی زندگی جی سکیں۔انہوں نے بتایا کہ ایسے اور اس قسم کے دوسرے خیال ہی آج کل سب کے ذہنوں میں ہے، ہم سب ایک ہی زاویے سے سوچ، سمجھ اور عمل کررہے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ ایسی تناؤ کی صورتحال میں انہیں بالی ووڈ اداکار عامر خان کی معروف فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کا مشہور ڈائیلاگ’آل از ویل ‘ بہت مدد دیتا ہے۔شہریار منور نے مداحوں سے بھی پوچھا کہ تناؤ کی صوتحال سے نکلنے میں کیا چیز مدد دیتی یے تاکہ وہ بھی جان سکیں کہ لوگ کورونا جیسی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے کیا طریقے اپنا رہے ہیں.
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024