حکومت نے سرکاری حج اسکیم کے تحت میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کردی
حکومت نے سرکاری حج اسکیم کے تحت میڈیکل سر ٹیفکیٹ جمع کرانے کی تاریخ میں اس ماہ کی 30 تاریخ تک توسیع کی ہے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق عازمین حج اپنے متعلقہ بنکوں کی برانچوں میں میڈکل فارم جمع کرواسکتے ہیں۔