حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا:عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ حکومت نے ابھی تک قوم کی فلاح کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا ریلیف کے نام عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے ٹائیگر فورس عوام کو ریلیف نہیں سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی مزموم کوشش ہے احساس پروگرام کے نام پر عوام کو دیا گیا ریلیف کا لالی پوپ عوام کو زیادہ دیر تک ورغلانے کے حکومتی ہتھکنڈے کے طور پر چل نہیں سکے ۔