ٹک ٹاک کا کروناوائرس کے خلاف امدادی سرگرمیوںکیلئے کروڑوں ڈالر امداد کا اعلان
سان فرانسسکو(شِنہوا)سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے نوول کروناوائرس سے متاثرہ فرنٹ لائن میڈیکل کارکنوں ، اساتذہ اور مقامی کمیونٹیز کی مدد کیلئے 25 کروڑ امریکی ڈالرزسے زیادہ امداد کا اعلان کیا ہے۔ٹک ٹاک کے صدر الیکس ژو نے گزشتہ روازایک بیان میں کہا کہ ہیلتھ ہیروز ریلیف فنڈ کے نام سے ٹک ٹاک 15 کروڑ ڈالرز کی فراہمی سے میڈیکل سٹافنگ ، سازوسامان اورصحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کے لیے انتہائی ضرورت سے متعلق امداد کی جائے گی۔