لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی کی ضمانت منظور کر لی۔لاہور ہائی کورٹ میں حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اگر آپ فارماسوٹیکل کمپنیوں کی انوائس مانیں گے، تو پھر سب کی ماننا پڑے گی۔عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ جن دستاویزات کا حوالہ دے رہے ہیں، وہ کہاں ہیں، فیصلے سے اپنے ثبوت ثابت کریں۔ فیصلے میں لکھا ہے کہ انوائس پر یقین نہیں کیا جا سکتا جب کہ سزا ان شواہد پر دی گئی جو ملزمان نے پیش کیے۔عدالت نے ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی کو دی گئی عمر قید کی سزا معطل کر دی۔
گزشتہ سال 18 جولائی کو پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی کو سات سال قبل دائر کیے گئے ایفی ڈرین کیس میں مجرم قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
ماہر قانون عمر سعید راں نے کہا کہ اس ملک میں عدلیہ آزاد ہے اور فوری طور پر عدالتی فیصلے پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا ۔تاہم اے این ایف کے پاس اپیل کا حق محفوظ ہے۔