وزیرخزانہ اسدعمرکے زیرقیادت پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں عالمی بنک اوربین الاقوامی مالیاتی ادارے کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں قومی معیشت سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیاگیاہے۔وزیرخزانہ اسدعمرنے ملاقاتوں کے دوران عالمی بنک کے نئے صدر ڈیوڈ میل پاس سے بھی ملاقات کی اورانہیں ملکی اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے بنک کے ساتھ پاکستان کے جاری روابط کے تسلسل پربھی بات چیت کی۔میل پاس نے ملک میں اصلاحاتی عمل کوسراہا اورعالمی بنک کی جانب سے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اسدعمرنے آئی ایم ایف کے پہلے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرڈیوڈلپٹن سے بھی ملاقات کی اور آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات پرتبادلہ خیال کیا۔
وزیرخزانہ نے امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے ارکان کے ساتھ تجارتی گول میز اجلاس میں بھی شرکت کی۔بزنس کونسل نے پاکستان کی منڈی میں گہری دلچسپی کااظہارکیاا وراپنے مستقبل کے منصوبوں اوراُن امور کے بارے میں بتایا جن میں انہیں حکومتی تعاون کی ضرورت ہے۔اسدعمرنے بزنس کونسل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے پرمکمل توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اس سلسلے میں اصلاحاتی عمل کاجائزہ خود لے رہے ہیں۔