ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے G-13 اور G-14 میں 10 پلاٹ نیلام کر دیئے

11 اپریل 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے جی 13 اور جی 14 فور میں 10 پلاٹ نیلام کر دیئے۔ اس سلسلے میں نیلامی کمیٹی کے زیر نگرانی نیلام عام ہوا۔ جس میں 2 لاکھ 6 ہزار روپے فی مربع گز تک بولی آئی۔ کل 12 پلاٹ نیلامی کیلئے پیش ہوئے۔ 2 کی نیلامی موخرکر دی گئی۔ 24 کمرشل پلاٹ آج نیلامی کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ نیلامی سے حاصل شدہ رقم جی 13 اور جی 14 میں ترقیاتی کاموں پر لگائی جائے گی۔