بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ ،3 خواتین سمیت 5 شہری زخمی , پاک فوج کی جوابی کارروائی نے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں

11 اپریل 2018 (22:05)

 بھارتی فوج نے کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ، کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنادیاجس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ شہری زخمی ہوگئے جبکہ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا اور دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کردی ،فائرنگ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ،بلا اشتعال فائرنگ سے تین خواتین سمیت پانچ شہری زخمی ہوگئے ۔پاک فوج نے مو¿ثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا اور دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں ۔