امریکا ؛مسافر طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک،فیڈرل ایوی ایشن کی تصدیق

11 اپریل 2018 (20:40)

 امریکا کی ریاست ایریزونا میں واقع ایک گولف کورس کے قریب مسافر طیارہ گرنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔امریکی طیارے نے اسکاٹس ڈیل ایئرپورٹ سے اڑان بھری ہی تھی کہ کچھ ہی دیر بعد ایری زونا گولف کورس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔بامریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈ منسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ تصدیقی بیان میں کہا گیا کہ طیارے میں سوار تمام افراد لقمہ اجل بن گئے۔ طیارے میں پہلے آگ بھڑکی تھی جس کے بعد جہاز ہچکولے کھاتے ہوتے گر کر تباہ ہوگیا۔تباہ ہونے والا طیارہ پی اے- 24 سنگل انجن پائپر طیارہ تھا جس میں 6 افراد سوار تھے جبکہ فیڈرل ایوی ایشن نے نیشنل ٹرانپورٹیشن سیفٹی بورڈ کےساتھ مل کر مشترکہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تاحال حادثے میں ہلاک ہونےوالے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔دوسری جانب ترجمان این ٹی ایس بی ایرک ویز نے اپنے بیان میں کہا کہ 2تفتیش کار افسوسناک حادثے کی تفتیش کیلئے جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوچکے ہیں جو 3سے 5دنوں میں اپنی رپورٹ مرتب کرلیں گے۔ روپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کےخلاف تادیبی کارروائی کی جائےگی۔