آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس, جیو سٹریٹجک اورملکی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

11 اپریل 2018 (20:30)

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 210ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی .آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں بدھ کو ہونے والی اس کانفرنس میں جیو سٹریٹجک اورملکی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا . کانفرنس میں رد الفساد ، خوشحال بلوچستان پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا . کانفرنس میں کہا گیا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی رد کرتا ہے تمام فریقین کے تعاون، قربانیوں کا اعتراف کیا گیا ,ملک میں سیکورٹی استحکام کے لیے کاوشیں جاری ہیں. شرکاء نے عزم کیا کہ دیرپا امن کے لیے ریاستی اداروں میں بہتر تعاون جاری رکھا جائے گا اور ملک کو خوشحالی استحکام پر لے جانے والے اداروں سے تعاون جاری رہے گا. کانفرنس میں دہشتگردی مسترد کرنے میں بالخصوص پر عزم پاکستانیوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا.اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ملکی ترقی کے اقدامات کے اثرات ہر سطح پر پہنچنے چاہیں شدت پسندی سے پاک علاقے سول انتظامیہ کے سپرد کیے جا رہے ہیں. آرمی چیف نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں کی قومی دھارے میں شمولیت ہی بڑی کامیابی ہو گی. انہوں نے کہا کہ امن و خوشحالی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنے چاہیں۔